کہیں کہیں بارش ہوگی جبکہ بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا

اتوار 25 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بعد از دوپہر میدانی علاقوں میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔

پشاور، مردان، کرم، بنوں، ڈی آئی خان اور کوہاٹ میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

اٹک، چکوال، جہلم، راولپنڈی، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤ الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، مری اور گلیات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال اور فیصل آباد میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ ژوب، بارکھان، قلات، خضدار، خاران اور لسبیلہ میں آندھی کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp