چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں ہیلتھ کارڈ سکیم ختم کئے جانے کے اقدام کی مذمت کی ہے ۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا پنجاب ہیلتھ کارڈ سکیم کو بلاک کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
پنجاب ہیلتھ کارڈ سکیم کو بلاک کیے جانے کی شدید مذمت کرتا ہوں جو عوام کی جمع پونجی چاٹ جانے والی جان لیوا مہنگائی کے ماحول میں عوام کی بھاری اکثریت کےلیے ایک بڑی نعمت تھی۔https://t.co/9DGHT3N4Ep
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 6, 2023
یہ عوام کی جمع پونجی چاٹ جانے والی جان لیوا مہنگائی کے ماحول میں عوام کی بھاری اکثریت کے لیے ایک بڑی نعمت تھی،مزید یہ کہ اس منصوبے کے باعث نجی شعبہ دیہی علاقوں میں اسپتال قائم کرنے کے عمل سے گزر رہا تھا۔
مزید یہ کہ اس منصوبے کے باعث نجی شعبہ دیہی علاقوں میں اسپتال قائم کرنے کے عمل سے گزر رہا تھا۔ اس پورے منصوبے کو صحت کے موضوعات پر چھپنے والے عالمی جریدے ”لینسٹ“ نے سراہا۔ اس منصوبے کا خاتمہ ان دونوں خاندانی جماعتوں کی سفاک ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 6, 2023
پنجاب ہیلتھ کارڈ سکیم منصوبے کو صحت کے موضوعات پر چھپنے والے عالمی جریدے ”لینسٹ“ نے سراہا، اس منصوبے کا خاتمہ ان دونوں خاندانی جماعتوں کی سفاک ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ۔