سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

اتوار 25 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوات اور گردنو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کی زمینی گہرائی 139 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

زلزلے کے باعث ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp