آپ کا واٹس ایپ کہاں کہاں لاگ ان ہے؟ معلوم کرنے کا آسان طریقہ جان لیجیے

پیر 26 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جب آپ کا واٹس ایپ کسی کمپیوٹر پر لاگ ان  رہ جاتا ہے، اس سے آپ کا ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آپ  کیسے معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا واٹس ایپ کسی کمپیوٹر پر لاگ ان ہے یا نہیں؟

اکثر واٹس ایپ صارفین جب اپنے ویٹس ایپ کو کمپیوٹر سے منسلک کرتے ہیں تو واپس کمپیوٹر سے لاگ آؤٹ ہونا بھول جاتے ہیں۔ جب کوئی صارف کمپیوٹر سے لاگ آؤٹ نہیں ہوتا تو اس کا واٹس ایپ کمپیوٹر پر لاگ ان ہی رہتا ہے تو اس کا واٹس ایپ ڈیٹا لیک ہونے کا خطرہ موجودہ رہتا ہے۔ جو صارف کے لیے کسی بڑی پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ اگر صارف کو یاد ہی نہیں کہ اس نے کس کمپیوٹر پر واٹس ایپ لنک کیا تھا تو وہ کیسے معلوم کرے کہ اس کا ویٹس ایپ کسی کمپیوٹر پر لاگ ان ہے یا نہیں؟

یہ جاننے کے لیے تو اپنے موبائل پر ویٹس ایپ آن کریں۔ ٹاپ پر موجود تھری ڈاٹس پر کلک کریں تو آپ کے سامنے یہ آپشن آ جائیں گے۔

آپ نے لنک ڈیوائس کے آپشن پر کلک کرنا ہے، اگر آپ کا واٹس ایپ کسی کمپیوٹر پر لاگ ان ہے تو آپ کے سامنے لنک ڈیوائسز کی لسٹ آ جائے گی، آپ اپنے موبائل سے ہی کمپوٹر پر لاگ ان ویٹس ایپ کو لاگ آؤٹ کر سکتے ہیں۔ لاگ آؤٹ کرنے کے بعد آپ کا واٹس ایپ محفوظ ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان