بلوچستان: بولان کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

منگل 27 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجرہ میں مسافر گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ بلوچستان بولان کے علاقے پنجرہ پل کے قریب مسافر کار کے اچانک گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گاڑی سڑک سے کئی فٹ نیچے گہری کھائی میں گری، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3خواتین، 1بچہ اور 2مرد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جب کہ ریسکیو حکام نے حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑی سندھ سے کوئٹہ کی طرف جارہی تھی کہ بولان کے قریب اچانک سڑک سے کئی فٹ نیچے گہری بولان ندی کے قریب جا گری۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے فروخت کی منظوری دے دی، امریکا میں نئی کمپنی بنے گی

لائیووزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات جاری، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں

آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

بھارت نے شیخ حسینہ کی میزبانی کرکے بنگلہ دیش سے تعلقات خراب کیے، محمد یونس

کرایوں میں سالانہ اضافہ معطل، سعودی ولی عہد کی ہدایت پر بڑا اقدام

ویڈیو

لائیووزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات جاری، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی