کراچی اور لاہور کے درمیان عید اسپشل ٹرین

منگل 27 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے عید الاضحٰی کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عید اسپیشل ٹرین کراچی اور لاہور کے درمیان چلے گی۔ ٹرین 27 جون کو کراچی کینٹ سے رات ساڑھے 8 بجے چلے گی۔

اسپیشل ٹرین کے اسٹاپس کچھ اس طرح ہوں گے: کراچی کینٹ ،لانڈھی، حیدرآباد، نواب شاہ، روہڑی، صادق آباد، رحیم یار خان، خانپور، بہاولپور، ملتان کینٹ، خانیوال، شورکوٹ کینٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرہ، فیصل آباد، سانگلہ ہل، قلعہ شیخو پورا۔  ٹرین اگلی شام 05:45 بجے پر لاہور پہنچے گی۔

عید اسپیشل 15 کوچز پر مشتمل ہے جس میں 2 اے سی بزنس، 12 اکنامی کلاس کوچز اور ایک پاور وین شامل ہے۔ منگل 27 جون والی گاڑی میں 998 مسافر سفر کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp