سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں حالیہ سیلاب کی تباہی کے بعد فصلوں کی انشورنس کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت سندھ نے صوبہ میں فصلوں کی انشورنس کے لیے سندھ کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی اعلان کردیا۔
حکومت سندھ نے سندھ انشورنس لمیٹیڈ کے نام سے ایک کمپنی 20 دسمبر 2013ء میں قائم کی تھی۔ اسے پبلک لمیٹیڈ کمپنی کو کمپنیز ایکٹ 1984ء ( اب کمپنیز ایکٹ 2017ء ) کے تحت رجسٹر کرایا گیا۔
سندھ حکومت نے ایک سب کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی ہے جو فصلوں کی انشورنس کے لیے سندھ انشورنس لمیٹیڈ کے ساتھ معاونت کرے گی۔
کمیٹی میں منظور حسین وسان ، جام خان شورو اور اسماعیل راہو شامل ہیں۔
کمیٹی کا محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن کی جانب سے سندھ کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کیا جائے