آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی 8 روپے مہنگی کرنے کی تیاری

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی تقریبا 8 روپے یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کر لی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کو بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی یقین دہانی کروائی جائے گی،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ الگ سے ہو گا۔وزیراعظم کی اجازت سے آئی ایم ایف کو آج سرکلر ڈیٹ کا نیا پلان دیا جائے گا، سرکلر ڈیٹ میں کمی کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کرنا ہو گا۔

بجلی کے لائن لاسز میں بھی کمی لائی جائے گی جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا بھی پلان ہے، اس حوالے سے حکومت کی جانب سے ایک، دو روز میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے جائزے کی کامیابی کیلئے شرائط پوری کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp