مناسک حج: رمی و قربانی کے بعد حجاج کرام حالتِ احرام سے باہر آ گئے

جمعرات 29 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مناسک حج کی ادائیگی کے دوران جمرات میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کرنے کے بعد حجاج کرام احرام کی حالت سے باہر آ گئے۔ بیت اللہ شریف کا طواف زیارت، آئندہ تین دن منیٰ میں قیام اور شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد مناسک حج کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

گزشتہ روز میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے حج کا خطبہ سننے اور رکن اعظم وقوف عرفہ کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد پاکستانیوں سمیت دنیا بھر سے لاکھوں حجاج کرام نے مزدلفہ پہنچ کر رات کھلے آسمان تلے گزاری ۔ مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی اور طلوع آفتاب کے بعد واپس منیٰ میں اپنے خیموں میں پہنچے جہاں پہلے روز انہوں نے بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوائے اور احرام کی حالت سے باہر آ گئے۔

حجاج مزید 3 دن تک منیٰ میں قیام کریں گے ۔بیت اللہ کے طواف زیارت اور تینوں شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد مناسک حج مکمل ہو جائیں گے۔

دریں اثناء سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ مسجدالحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز عید کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔

اس موقع پر امت مسلمہ کی سر بلندی، پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp