ترکی میں شدید زلزلے کے باعث جیل کی دیواریں منہدم ہونے پر کالعدم تنظیم داعش کے 20 قیدی فرار ہو گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی اور شام میں شدید زلزلے کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 4372 سے تجاوز کر گئی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت مختلف ممالک نے ترکی امداد روانہ کر دی ہے۔
زلزے کے بعد امدادی سرگرمیوں کیلئے آسٹریلیا ترکی کو 10 ملین آسٹریلوی ڈالر فرام کرے گا، نیوزی لینڈ نے 1.5 ملین نیوزی لینڈ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ جنوبی کوریا دوائیں اور میڈیکل ٹیم ترکی بھیجے گا۔
دریں اثنا زلزلے سے ترکی کی جیل کی دیواریں منہدم ہو گئیں جس کا فائدہ اٹھا کرداعش کے 20 قیدی فرار ہو گئے۔