واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر یوگینڈا کے ایک شہری نے اپنی نوعیت کا منفرد مقدمہ مقامی عدالت میں پیش کردیا، جہاں نہ صرف اس کی شنوائی ہوئی بلکہ انصاف کا بول بالا بھی۔تاہم ان کی کہانی میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد بھی انوکھا ہی ہوا ہے۔
یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں پیش آئے ایک دلچسپ واقعے میں بیتوابابو نامی شہری نے ایک واٹس ایپ گروپ سے بیدخل کیے جانے پر عدالت کادروازہ کھٹکھٹا دیا۔
کمپالا کی گریڈ ون کی مجسٹریٹ عدالت کے احکامات پر مذکورہ شخص کو واٹس ایپ گروپ میں دوبارہ شامل تو کرلیا گیا مگر ساتھ ہی اسے گروپ ایڈمن بناتے ہوئے دیگر تمام ارکان نے یکے بعد دیگرے گروپ ہی چھوڑ دیا۔
HEBANNA: This Guy was removed from a WhatsApp group, he went and got a court order to be added back. They added him back and made him administrator then one by one left the group and created a new one. He is now heading back to court to get the members back on his WhatsApp group… pic.twitter.com/YIPzLSExPG
— Mzilikazi wa Afrika (@IamMzilikazi) June 29, 2023
گروپ سے بیدخل کیے جانے کا معاملہ
یوگینڈا میں بیتوابابو نامی شخص نے ایک مقامی فلاحی تنظیم “بوینجا مائی روٹس” کے واٹس ایپ گروپ کے رجسٹرڈ ممبر کے طور پر اس تنظیم کے منتظم کو ایک خط لکھا جس میں انہوں نے گروپ کے ارکان سے جمع شدہ رقم کی آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اس مطالبے پر ردِ عمل کے طور پر انہیں مبینہ طور پر فلاحی تنظیم کے واٹس ایپ گروپ سے نکال باہر کیا گیا۔
No further questions, your honour, I rest my case. pic.twitter.com/YR7KGLO3Jt
— Mzilikazi wa Afrika (@IamMzilikazi) June 29, 2023
جس کے بعد عدالتی حکم پر بیتوابابو کو واٹس ایپ گروپ میں واپس شامل تو کرلیا گیا مگر گروپ کے دیگر ارکان نے ’خاموش احتجاج‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں نہ صرف گروپ ایڈمنسٹریٹر بنادیا بلکہ انہیں اب گروپ میں تنہا بھی چھوڑ گئے ہیں۔ اس نوعیت کے شدید ردعمل کے بعد بیتوابابو نے مذکورہ واٹس ایپ گروپ کے ارکان کو واپس گروپ میں شمولیت اختیار کرنے کے ضمن میں ایک بار پھرعدالت سے رجوع کرلیا ہے۔