انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے درخواستیں طلب کرلیں

ہفتہ 1 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023ء میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی رواں برس کے آغاز میں موصولہ تمام درخواستیں منسوخ کرتے ہوئے تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں سے نئی درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو مختص شدہ انتخابی نشان کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں درخواستیں پارٹی سربراہ کے دستخط کے ساتھ 19 جولائی تک دی جاسکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اس نوعیت کی تمام درخواستوں کے ساتھ انتخابی نشانات کی ترجیحی فہرست بھی منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام درخواستوں پر متعلقہ پارٹی سربراہ کے دستخط اور سیاسی جماعت کے ہیڈ آفس کا پتہ درج ہونا لازمی قرار دیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق رواں برس فروری اور مارچ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صوبائی انتخابات میں شرکت کے لیےانتخابی نشانات کے حصول کے لیے درخواست دینے والی پارٹیاں دوبارہ درخواست جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نامکمل اور فیکس کے ذریعے موصولہ درخواستیں قابلِ غور تصور نہیں کی جائیں گی، اور اسی طرح انتخابی نشان کے حصول کی پچھلی درخواستوں پر بھی غور نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشانات کے لیے 19 جولائی2023ء کے بعد موصولہ درخواستوں پر بھی غور نہیں کیا جائے گا، جب کہ تمام درخواستوں کے ساتھ الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن 206 سے منسلک حلف نامہ جمع کرانا بھی لازمی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp