اسکاٹ لینڈ سے شکست: پہلے 2 ورلڈ کپ کی فاتح ویسٹ انڈیز ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکی

اتوار 2 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ کپ کوالیفائر سپر 6 میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز کی مسلسل تیسری شکست تھی جس کے بعد پہلے 2 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ میچز میں زمبابوے اور نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم گزشہ روز سپر 6 مرحلے کے اہم میچ میں اسکاٹ لینڈ سے بھی ہار گئی۔ ہرارے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر سپر 6 میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جیسن ہولڈر 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، روماریو شیفرڈ نے 36 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ کے برینڈن مکمولن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کے 182 رنز کا ہدف اسکاٹ لینڈ نے 44 ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا اور 7 وکٹوں سے شکست دی۔ اسکاٹ لینڈ کے میتھیو کراس نے 74 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی جبکہ برینڈن میکمولن نے 69 رنز بنائے۔ شکست کے ساتھ ہی 2 مرتبہ کا عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز پہلی بار ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہ کر سکا۔ بھارت میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ویسٹ انڈیز کے بغیر ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہوگا۔

ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو بھارت میں ہوگا اور 19 نومبر تک جاری رہے گا جہاں 8 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرچکی ہیں اور 2 ٹیمیں کوالیفائر سے عالمی کپ کا حصہ ہوں گی۔ اس وقت کوالیفائر راؤنڈ میں زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں سرفہرست ہیں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ