غریب کو سانس لینے دو ایلون: ٹوئٹر کی نئی پالیسی پر بحث چھڑ گئی

اتوار 2 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عام دنوں میں بھی ٹوئٹر مباحثوں کے لیے موضوعات سے بھرا ہوا ہوتا ہے لیکن گذشتہ کچھ روز سے جس موضوع پر گرما گرم بحث جاری ہے وہ یہ ہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر پر آنے والے نئے صارفین کے لیے ٹوئیٹ پڑھنے کی حد مقرر کر دی ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے متعارف کروائی گئی نئی پالیسی کے تحت بلیو ٹک والے تصدیق شدہ اکاؤنٹس اب 6 ہزار ٹوئیٹ روزانہ پڑھ سکیں گے جبکہ ٹوئٹر کی نئی پالیسی کے تحت غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹ صرف 6 سو ٹوئیٹ پڑھ سکیں گے۔

نئی پالیسی کے تحت ٹوئٹر پر آنے والے نئے صارفین کے لے ٹوئیٹ پڑھنے کی حد صرف 300 ٹوئیٹس ہوگی۔

ایلون مسک کی جانب سے لگائی گئی نئی پابندیوں پر ٹوئٹر صارفین کا بھی رد عمل سامنے آرہا ہے۔

محمود اسماعیل نامی ٹوئٹر صارف نے ایلون مسک کی نئی پالیسیوں پر اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ غریب کو سانس لینے دو ایلون۔

دیویا نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ یہ لوگوں کو ٹوئٹر کا عادی ہونے سے بچانے کے لیے زبر دست آئیڈیا ہے۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئیٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک بچہ ہاتھ میں کٹورا لیے کھڑا ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ پلیز سر، کیا میں ایک
اور ٹوئیٹ دیکھ سکتا ہوں۔

https://twitter.com/yxqxb/status/1675354009429856256

ٹونی نے اپنے ٹوئیٹ میں ایلون مسک کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ایک آدمی اب فیصلہ کرے گا کہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ کس طرح بات چیت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp