پی ٹی آئی نے کراچی کے لیے 17 رکنی نگران کمیٹی کا اعلان کر دیا، نوٹیفیکشن جاری

اتوار 2 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری سے سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے لیے 17 رکنی نگران کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری علی پلھ ایڈووکیٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی سندھ جعفر الحسن کے مطابق کراچی نگران کمیٹی میں خرم شیر زمان کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ممبران میں عالمگیر خان، عطاء اللہ خان، فہیم خان، آفتاب جہانگیر، ارسلان تاج، سعید آفریدی، راجا اظہر، مبشر حفیظ الحق، حاجی مظفر شجراح، ڈاکٹر مسرور سیال، ایڈووکیٹ عبدالوہاب بلوچ، ایڈوکیٹ شجاعت علی، ایڈوکیٹ ماہ جبین راجپوت جعفرالحسن اور گوہر خٹک شامل ہیں۔ کراچی نگران کمیٹی میں ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ کو سیکریٹری کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔

کراچی نگران کمیٹی ایک ہفتے کے اندر کراچی کے 7 اضلاع کے عہدیداروں کے نام فائنل کرے گی ضلعی تنظیم مکمل ہونے کے بعد ٹاؤن، یوسی اور بلاک کوڈ سطح تک تنظیم کو مکمل کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟