جناح ہاؤس کا جلاؤ گھیراؤ رنجیدہ کر دینے والا واقعہ ہے، سکھ کمیونٹی

پیر 3 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سکھ کمیونٹی نے 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ بہت ہی رنجیدہ کر دینے والا واقعہ ہے، یہ کون تھے جو اپنے ہی گھر کو آگ لگا گئے؟ پاکستان کا پرچم جلایا، قائدِ اعظم کی تصاویر نذرِ آتش کرنے کیساتھ ساتھ مسجد کو بھی نا چھوڑا گیا۔

پاکستانی سکھ کمیونٹی کے وفد نے جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور مسمار کرنے والے، لواحقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے کبھی بھی محبِ وطن نہیں ہو سکتے۔

وفد نے بھرپور مطالبہ کیا کہ جو بھی تخریب کار ، ان کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈز جناح ہاوس کو جلانے، شہداء کی یادگاروں کو توڑنے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں انکو کڑی سزائیں دے کر عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسا سانحہ رونما نہ ہو۔سکھ وفد نے پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp