ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان

پیر 3 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام یا رات میں آندھی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

کشمیر میں گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شام یا رات گئے کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ اور کرم میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم شام کو یا رات گئے مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولنگر، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بعد دوپہر قلات، خضدار اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، کشمیر اور خضدار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

کراچی والوں کے لیے بھی خوشخبری

ایک ہوا کا کم دباؤ اس وقت جنوبی خلیج بنگال میں بن رہا ہے جو اگلے چند دنوں میں شدت اختیار کر کے بھارت کی سرزمین پر منتقل ہو جائے گا۔ اگر یہ سسٹم گجرات کے قریب آتا ہے تو یہ سسٹم 7 سے 10 جولائی کے درمیان کراچی سمیت سندھ میں بڑے پیمانے پر بارش کا باعث بن سکتا ہے اور سندھ کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارشوں کے امکانات بن سکتے ہیں۔.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp