شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے

پیر 3 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کھیل کے میدان سے شاندار خبر یہ ہے کہ برطانیہ میں کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کے خلاف شاہین آفریدی کرکٹ کی تاریخ میں ٹی 20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔

برمنگھم بیئرز نے ٹاس جیت کر ناٹنگھم شائر کو بیٹنگ کی دعوت دی، ٹام مورس کے 42 گیندوں پر 73 اور لنڈن جمیز کے 37 رنز کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستانی باؤلر حسن علی اور جیک لِنٹوٹ نے تین 3 ،گلین میکس ویل نے 2 جبکہ ہینری بروکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں برمنگھم بیئرز کو پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے پہلے خطرناک اوور کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے 7 رنز دے کر 4 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی نے پہلی 2 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کیں، پہلے ایلکس ڈیویس کو ایل بی ڈبلیو، پھر کرس بینجمن کو بولڈ کر دیا، اس کے بعد اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند پر ڈین موسلے اور ایڈ برنارڈ کو آؤٹ کر دیا۔

بھارتی ویب سائیٹ انڈیا ٹوڈے کی خبر کا تراشہ

شاندار کارکردگی کے باوجود شاہین شاہ آفریدی اپنی ٹیم کو جیت نہ دلوا سکے، راب یِٹس کے شاندار 65 اور جیکب بیتھیل، جیک لنٹوٹ کے 27،27 رنز کی بدولت برمنگھم بیئرز نے مقررہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر کے ناٹنگھم شائر کو شکست دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ