سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی پر عالم عیسائیت کے سب سے بڑے رہنما پوپ فرانسس کا شدید اظہار ناراضی

پیر 3 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پوپ فرانسس نے سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے اور بے حرمتی کی مزمت کی ہے۔

پوپ فرانسس نے کہا  ہے کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو جلانے سے انہیں شدید دکھ پہنچا ہے، انہوں نے اظہار رائے کی آڑ میں اس فعل کی اجازت دینے کی مذمت کی اور اسے  ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اخبار ’الاتحاد‘ میں پیر کے روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ ’جس کتاب کو مقدس سمجھا جاتا ہے، اس کا احترام ان لوگوں کی خاطرکیا جانا چاہیے جو اس پر ایمان رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسی حرکتوں پر غصہ اور نفرت محسوس ہوتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آزادی اظہار کو کبھی بھی دوسرے کو حقیر سمجھنے کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ایک شخص نے قرآن پاک کو پھاڑ کر جلا دیا تھا، جس کے خلاف مسلمان اقوام کی طرف سے بڑے پیمانے پر احتجاج سامنے آیا ہے۔

جبکہ سویڈش پولیس کی قرآن مخالف مظاہروں کے خلاف کئی درخواستیں مسترد کرچکی ہے،  سویڈن کی عدالتوں نے بھی ایسی درخواستوں کو  یہ کہتے ہوئے خارج کردیا کہ یہ آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے۔

اتوار کے روز 57 مسلم ریاستوں کی تنظیم ’ او آئی سی ‘ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کو روکنے کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے اور مذہبی منافرت کو روکنے کے لیے بین الاقوامی قانون کا استعمال کیا جانا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں، این سی اے کا تربیتی کیمپ اختیام پزیر

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو 5 سال قید کی سزا

شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مصنوعی ذہانت کو ضابطہ اخلاق میں لانے کا مطالبہ، فوجی استعمال پر سخت انتباہ

ایشیا کپ: بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ گرگئی

ویڈیو

سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے نظام کا فیصلہ وفاق کرے گا صوبے نہ کودیں، بی آئی ایس پی چیئرپرسن روبینہ خالد

کوئٹہ: ’آرٹسٹ کیفے تخلیق، مکالمے اور ثقافت کا نیا مرکز

’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش: پاکستانی مصنوعات کی بنگلہ دیش میں دھوم مچ گئی

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی