آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 دستے امدادی سامان لیکر ترکی روانہ

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 دستے ترکی روانہ کردیے گئے ، دستے میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم ، ریسکیو ماہرین،ا سنائفر کتے، تلاشی کے آلات شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری قیادت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ، مسلح افواج کے سربراہان اور پاکستان کی مسلح افواج نے ترکی میں زلزلہ کے متاثرین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے دو دستے امدادی کاموں کیلئے روانہ کر دئیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ٹیموں میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور میڈیکل ٹیم شامل ہے ، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم میں ریسکیو ماہرین، سونگھنے والے کتوں، تلاشی کے آلات پر مشتمل ہے۔

اس کے علاوہ میڈیکل ٹیم آرمی ڈاکٹروں، نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیشنز پر مشتمل ہے جبکہ ایک میڈیکل ٹیم کے ساتھ 30 بستروں والا موبائل ہسپتال، خیمہ، کمبل اور دیگر امدادی اشیاء شامل ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں 6اور 7 فروری کی درمیانی رات پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے ترکی کے شہر اڈانا کیلئے روانہ ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی امدادی ٹیمیں ترک حکومت اوران کے اسلام آباد میں سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کے دوران ترک عوام کے لیے امدادی سرگرمیاں انجام دیں گی۔

ترجمان کےمطابق پاکستانی دستے امدادی کاموں کی تکمیل تک وہاں موجود رہیں گے، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج مصیبت کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یاد رہے ترکیہ اور شام میں قیامت خیززلزلے نے تباہی مچادی، ترکیہ میں اموات کی تعداد 2921 ہوگئی جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔

زلزلے نے شہروں کانقشہ ہی بدل دیا ہے ۔ دوہزارآٹھ سوچونتیس عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئیں۔

ترک صدرطیب اردوان نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟