نانگا پربت سر کرنے کی مہم، پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی پھنس گئے

پیر 3 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے کوہ پیما آصف بھٹی کی نانگا پربت سر کرنے کے دوران پہاڑ پر پھنس جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف بھٹی کیمپ فور پر 7500 میٹر کی بلندی پر موجود ہیں جہاں سے انہیں ریسکیو کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران ہسپانوی سیاح دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ 8 ہزار 126 میٹر بلند پہاڑی نانگا پربت کا شمار دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی میں ہوتا ہے۔ نانگا پربت کو اتوار 2 جولائی کو پاکستان ہی کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے سر کیا ہے۔

اس کے علاوہ ثمینہ بیگ اور دیگر پاکستانی کوہ پیما بھی نانگا پربت کو سر کر چکے ہیں۔

نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران پھنسنے والے آصف بھٹی اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp