آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج نے ترکیہ میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے دستہ روانہ کردیا۔
امدادی قافلہ میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم شامل ہے جس میں ریسکیو ماہرین، سونگھنے والے کتوں، تلاشی کے آلات اور آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور ٹیکنیشنز پر مشتمل ایک میڈیکل ٹیم کے ساتھ 30 بستروں پر مشتمل موبائل ہسپتال، ٹینٹ، کمبل اور دیگر امدادی سامان بھی شامل ہے۔ امدادی دستہ چھ فروری کی شب پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے کے ذریعے ترکیہ گیا ہے۔