چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے کر دی گئی، ایگزیکٹو آرڈر جاری

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے کا آرڈر جاری کر دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہوگی، 2022 کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے تھی، ان کی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار 865 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان وزارت قانون نے ججز کی تنخواہوں سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ ہوگی، آرڈر 2022 کے تحت سپریم کورٹ کے ایک جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی۔ جج کی تنخواہ میں ایک لاکھ 93 ہزار 527 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان وزارت قانون کے مطابق ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی تنخواہ 11 لاکھ 39 ہزار 251 روپے ہوگی۔ ہائیکورٹ کے جج کی تنخواہ 10 لاکھ 95 ہزار 434 روپے ہوگی۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023 جاری کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp