واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کی تیاری کرلی

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ  ایک ایسا فیچر متعارف کرانے  کی تیاری کر رہا ہے جو صارفین کو گروپ چیٹس میں اعلیٰ کوالٹی کی ویڈیوز بھیجنے کی صلاحیت فراہم کرے گا تاہم یہ فیچر آزمائش کے ابتدائی مراحل میں ہے۔

یہ بتانے کے لیے کہ مذکورہ فیچر کیسے کام کرے گا؟ میٹا سے متعلق خبریں دینے والی ویب سائٹ ویب سائٹ ویب بیٹا انفو نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

جیسا کہ اسکرین شاٹ میں دیکھا گیا ہے، فون پر فوٹو ایپ سے ویڈیو منتخب کرتے وقت ‘HD’ آپشن ظاہر ہوتا ہے۔ یہ سہولت صرف ان صارفین کو دستیاب ہوگی جنہوں نے آئی او ایس کے حامل موبائل فون میں نیا ترین وٹس ایب ورژن انسٹال کیا ہو گا۔

ویڈیو بھیجنے کے لیے ڈیفالٹ موڈ ہمیشہ ‘معیاری کوالٹی’ ہوگا، اعلیٰ کوالٹی کی فائلیں بھیجنے کے لیے لوگوں کو اگلا آپشن منتخب کرنا ہوگا یعنی ‘HD کوالٹی’۔

اس خصوصیت کے ساتھ بھیجی گئی کسی بھی ویڈیو کو ‘اعلی معیار کی ویڈیو’ کے طور پر نشان زدہ کیا جائے گا، اور پیغام کے نوٹیفکیشن میں ایک نیا ٹیگ شامل ہو جائے گا، جس سے وصول کنندہ کو مطلع کیا جائے گا کہ اسے موصول ہونے والی ویڈیو فائل بہتر معیار کی ہے۔

یاد رہے کہ وٹس ایپ کی یہ سہولت اسٹیٹس اپ ڈیٹ کے لیے میسر نہیں ہو گی۔ یہ فیچر فی الحال بیٹا ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے، آنے والے دنوں میں یہ سہولت عام صارفین کو میسر ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا