تحریک انصاف الیکشن میں نہیں ہوگی تو پھر کوئی الیکشن کو نہیں مانے گا، اسد قیصر

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف الیکشن میں نہیں ہوگی تو پھر اس الیکشن کی حیثیت کیا ہوگی، کوئی اس الیکشن کو مانے گا نہ ہی تسلیم کرے گا۔ اگر یکساں موقع نہیں دیا گیا تو یہ الیکشن ملکی تاریخ کا سب سے دھاندلی زدہ الیکشن ہوگا، تمام قوتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عوام کی رائے کا احترام کیا جائے۔

پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک اور معاشرہ نہیں چل سکتا، پرویز خٹک کے بیان پر پارٹی نے اپنا مؤقف دے دیا ہے، اس بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ جھنڈا مہم میں لوگ جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں، عوام کا جوش و خروش بتا رہا ہے کہ خیبرپختونخوا عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کے کھڑا ہے، یہ حکمران ملک کے فیصلے بھی لندن اور دبئی میں کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے قرض لینے پر جشن منارہے ہیں، آئی ایم ایف سے جو ڈیل ہوئی ہے اسے پبلک کیا جائے، عوام کو بتایا جائے کہ مزید کتنی مہنگائی آئے گی کتنے ٹیکس لگیں گے، عوام 2 وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں، بجلی، گیس سب چیزیں مہنگی کر دی گئی ہیں، یہ کس منہ سے الیکشن میں عوام کے پاس جائے گے۔

سابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں فیصلے کئے گئے، کسی کو خیبر پختونخوا دے دیا تو کسی کو پنجاب اور سندھ دیا گیا۔ انہوں نے آپس میں بندر بانٹ کرلی، ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ عوام کہاں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

بنگلہ دیش نے بھارتی اسپائس جیٹ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب