حکومت پاکستان کا 7 جولائی کو ’یوم تقدس قرآن‘ منانے کا فیصلہ

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں 7 جولائی کو یوم تقدس قرآن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں 6 جولائی بروز جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سویڈن واقعہ کے خلاف لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 7 جولائی کو سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے تمام جماعتوں سمیت پوری قوم کو احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 7 جولائی کو ہونے والے احتجاج میں تمام سیاسی جماعتوں سمیت قوم بھرپور شرکت کرے گی اور شیطانی ذہنوں کو ایک پیغام دیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن واقعہ کے خلاف قرار داد منظور کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی عزت و حرمت کے لیے ہم سب ایک ہیں۔ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ مذہب، مقدس ہستیوں اور عقائد کو نشانہ بنانے والے عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔ امن پسند، بقائے باہمی پر یقین رکھنے والی اقوام متشدد قوتوں کا راستہ روکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ گمراہ ذہن اسلاموفوبیا کے منفی رجحان کو پھیلاکر مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ عالمی سطح پر پرامن، متوازن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھنے والی قوتیں مل کر ایسے رجحانات اور واقعات کے تدارک کے لیے کام کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں سویڈن واقعہ کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں۔ انہوں نے بطور صدر پاکستان مسلم لیگ ن بھی ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی