آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ) کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار، بالائی و وسطی پنجاب اور شما ل مشرقی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش یا موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا۔

گزشتہ روز کا موسم

منگل کے روز کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار اور پنجاب میں چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ  موسلادھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا انتباہ

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث خیبر پختونخوا، راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، کوہاٹ، پشاور، بنوں، کرک، ڈی آئی خان، قصور، اوکاڑہ، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب، موسٰی خیل کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp