سینیٹ:2022 میں افغان پناہ گزینوں کی رجسٹرڈ تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی

منگل 7 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چئیر مین صادق سنجرانی کے زیرصدارت اجلاس میں گرما گرمی۔ ملک کی خراب معاشی صورتحال کے معاملے پر سینیٹر محسن عزیز کی جانب سے تحریک التواء پر رائے شماری کے بعد تحریک مسترد کی گئی تو اپوزیشن نے واک آوٹ کردیا۔تحریک کے حق میں  19 اور مخالفت میں 25 ووٹ آئے

وزارت سیفران نے تحریری جواب میں بتایا 2022 میں پاکستان میں  افغانستان سے آئے افغان پناہ گزینوں کی رجسٹر تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی ۔وفاقی حکومت نے افغان پناہ گزینوں کی رجسٹریشن میں 31 مارچ تک توسیع کی ہے۔رجسٹریشن مکمل یونے کے بعد یہ تعداد بڑھ جائے گی ۔

وزیر مملکت شہادت اعوان نے ایوان کو بتایا کہ آوارہ کتوں کی مرکزی پناہ  گاہ اسلام آباد میں ترلائی کے قریب بنائی جا رہی ہے۔ اس پناہ گاہ پر سالانہ 9کروڑ  روپے سے زائد اور ماہانہ 70لاکھ روپے  ماہانہ خرچ آئیگا ۔

ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا قیمتوں کے اضافہ کے بعد بھی ادویات میسر نہیں جبکہ  جان بچانے والی ادویات ناپید ہیں۔

وزیر مملکت قانون شہادت اعوان نے ایوان کو بتایا کہ دو ہزار انیس سے دو ہزار 22 کے دوران ضروری ادویہ کی قیمتوں میں تین سے دس فیصد اضافہ ہوا۔ صرف پیراسیٹامول گولیوں کی قیمتیں بڑھیں۔ 20 ضروری ادویہ کی قیمتوں میں کمی کی ہے جسے سراہنا چائیے۔ سینیٹ اجلاس جمعہ 9 فروری دن ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp