سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد ساڑھے 54 ہزار سے تجاوز کرگئی

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس ضمن میں عدالتِ عظمٰی کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق عدالتِ عظمٰی میں زیر التوا مقدمات کی تعداد ساڑھے 54 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے 30 جون تک زیر التوا مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق عدالتِ عظمٰی میں زیر التوا مقدمات کی مجموعی تعداد 54 ہزار 965 ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدالتِ عظمٰی میں زیر التوا سول پیٹیشنز کی تعداد 29 ہزار 774 تک پہنچ گئی ہے۔

عدالت عظمی میں زیرِالتوا سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 804 جب کہ زیر التوا فوجداری درخواستوں کی تعداد 8 ہزار 991 ہے۔ رپورٹ کے مطابق زیر التوا نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 483 ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیر التوا آئینی درخواستیں 161 جب کہ زیر التوا فوجداری اپیلوں کی تعداد ایک ہزار 84 ہے۔ سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس سمیت ایک ریفرنس زیر التوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان