دنیا میں سب سے زیادہ سرکاری چھٹیاں منانے والے ممالک کون سے ہیں؟

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا میں 190 سے زیادہ ممالک ہیں جن میں سے بعض ممالک کے عوام بہت زیادہ سرکاری تعطیلات سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور بعض میں بہت  کم  ہوتی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ دنیا کے وہ 10 ممالک کون سے ہیں جہاں سب سے زیادہ  قومی تعطیلات ہوتی ہیں۔

میانمار

میانمار جنوب مشرقی ایشیا کا ایک ملک ہے، میانمار کا پرانا نام برما ہے۔ میانمار جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ ، 2017 تک اس کی آبادی تقریباً 54 ملین تھی۔ قومی چھٹیوں کے حوالے سے میانمار کا دنیا میں پہلا نمبر ہے۔

میانمار میں کل 32 سرکاری تعطیلات ہیں جن میں سے بعض تعطیلات 5 دن سے 8 دن تک مسلسل ہوتی ہیں۔

متعدد مذہبی عوامی تعطیلات ہیں، جیسے بدھسٹ لینٹ کا، کرسمس، عید الاضحی، عیدالفطر، دیوالی، یوم آزادی اور یوم مزاحمت کے نام پر میانمار میں قومی تعطیلات ہوتی ہیں۔

نیپال

نیپال ایک ایشیائی ملک ہے جو ہمالیہ کے پہاڑی سلسلوں کے جنوبی ڈھلوان پر واقع ہے۔

خشکی سے گھرا ہوا  یہ ملک انڈیا کے مشرق، جنوب، مغرب اور شمال میں چین کے خود مختار علاقے تبت کے درمیان واقع ہے۔ اس کا علاقہ مشرق سے مغرب تک تقریباً 500 میل (800 کلومیٹر) اور شمال سے جنوب تک 90 سے 150 میل تک پھیلا ہوا ہے۔ نیپال کا دارالحکومت کھٹمنڈو ہے۔

قومی تعطیلات کی فہرست میں نیپال دوسرے نمبر پر ہے جہاں کل 30 سرکاری تعطیلات ہیں۔

میانمار کی طرح، نیپال کی متنوع ثقافت ملک کی بہت سی مختلف مذہبی اور غیر مذہبی تعطیلات کی بنیاد بنتی ہے۔

ایران

ایران کا سرکاری نام اسلامی جمہوریہ ایران ہے جسے فارس بھی کہا جاتا ہے، یہ مغربی ایشیا کا ایک ملک ہے۔ یہ 1,648,195km2 (636,372sq.mi) کے رقبے پر محیط ہے، جو اسے مکمل طور پر ایشیا کا چوتھا سب سے بڑا ملک بناتا ہے اور سعودی عرب کے بعد مغربی ایشیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ ایران آبادی کے لحاظ سے دنیا کا  17 واں بڑا ملک ہے جس کی آبادی 85 ملین ہے، مشرق وسطیٰ میں دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔
ایران میں عام تعطیلات کا ایک پیچیدہ نظام ہے، جس میں ہر سال کئی ‘غیر سرکاری’ تعطیلات شامل کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے سالانہ تعطیلات کی کل تعداد 26 سے تجاوز کر جاتی ہے۔

سری لنکا

سری لنکا پہلے سیلون کے نام سے جانا جاتا تھا، اس کا سرکاری نام ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا ہے۔ یہ جنوبی ایشیا کا ایک جزیرہ نما ملک ہے۔ یہ بحر ہند، خلیج بنگال کے جنوب مغرب اور بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ برصغیر پاک و ہند سے سری لنکا کو خلیج منار اور آبنائے پال الگ کرتا ہے۔

سری لنکا میں منائی جانے والی سرکاری تعطیلات کی کل تعداد 25 ہے۔

ملائیشیا

سب سے زیادہ عوامی تعطیلات والے ممالک کی فہرست میں، ملائشیا پانچویں نمبر پر ہے جہاں ایک سال میں کل 23 سے 25 چھٹیاں ہوتی ہیں۔

ملائیشیا جنوب مشرقی ایشیائی ملک ہے جو جزیرہ نما ملایا کے بعض حصوں اور جزیرے بورنیو پر واقع ہے۔ یہ اپنے ساحلوں، برساتی جنگلات اور مالائی، چینی، ہندوستانی اور یورپی ثقافتی اثرات اپنائے ہوئے ہے۔

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کا سرکاری نام عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش ہے جو جنوبی ایشیا کا ایک ملک ہے۔

آبادی کے لحاظ سے بنگلہ دیش دنیا کا آٹھواں بڑا ملک ہے، اس کا رقبہ 148,460 مربع کلومیٹر ہے، بنگلہ دیش کی آبادی 165 ملین سے زیادہ ہے۔ اس کی زمینی سرحدیں ہندوستان کے ساتھ مغرب، شمال اور مشرق میں ملتی ہیں جبکہ میانمار سے جنوب مشرق میں ملتی ہیں۔ اس کے جنوب میں خلیج بنگال کا ساحل ہے۔

بنگلہ دیش میں 22 تک عام تعطیلات ہیں اور یہ عام تعطیلات مختلف مذہبی تہواروں کے لیے منائی جاتی ہیں۔ بنگلہ دیش میں 4 اسلامی تعطیلات، 2ہندو تعطیلات،ایک ایک بدھ مت اور عیسائی کمیونٹی کے لیے تعطیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش میں مختلف قومی تعطیلات بھی ہوتی ہیں، جن میں یوم شہدا (21 فروری) اور یوم سوگ 15 اگست شامل ہیں۔

مصر

مصر کا سرکاری نام عرب جمہوریہ مصر ہے، مصر میں 22 سرکاری تعطیلات دی جاتی ہیں۔ اس ملک میں گریگورین کیلنڈر اور اسلامی قمری کیلنڈر کی مختلف تاریخوں میں قومی تعطیلات دی جاتی ہیں۔

مصر کے عوامی تعطیلات کے فہرست میں ایک حالیہ اضافہ یوم انقلاب (25 جنوری) ہے جو 2011 کی عوامی بغاوت کے بعد متعارف کرایا گیا تھا۔

کمبوڈیا

کمبوڈیا جنوب مشرقی ایشیائی ملک ہے جو نشیبی میدانی علاقوں، میکونگ ڈیلٹا، پہاڑوں اور خلیج تھائی لینڈ کی ساحلی پٹی پر پھیلا ہوا ہے۔ نوم پینہ اس کا دارالحکومت ہے۔

کمبوڈیا میں کل 21 سرکاری تعطیلات دی جاتی ہیں، خمیری قمری کیلینڈر اور شمسی کیلینڈر کے حساب سے کمبوڈیا کی بہت سی قومی تعطیلات کی تاریخیں ہر سال مختلف ہوتی ہیں۔

انڈیا

انڈیا یا ہندوستان کا سرکاری نام جمہوریہ ہند ہے۔ یہ جنوبی ایشیا میں واقع ہے۔ انڈیا رقبے کے لحاظ سے ساتواں سب سے بڑا ملک جبکہ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ بھارت میں 21 عام تعطیلات منائی جاتی ہیں۔

لیختنسٹین

لیختنسٹین ایک جرمن بولنے والا آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان 25 کلومیٹر طویل پرنسپلٹی ہے۔ یہ اپنے قرون وسطی کے قلعوں، الپائن کے مناظر اور پگڈنڈیوں کے نیٹ ورک سے جڑے دیہاتوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس کا دارالحکومتVaduz ایک ثقافتی اور مالیاتی مرکز ہے جس میں جدید اور عصری آرٹ کی گیلریاں ہیں۔
اس یورپی ملک میں 20 سے 22 عام تعطیلات ہیں جاتی ہیں۔

پاکستان میں تعطیلات

پاکستان میں 16 سرکاری تعطیلات ہوتی ہیں، یوم یکجہتی کشمیر، یوم پاکستان، یوم مزدور، یوم آزادی یا یوم استقلال، یوم دفاع، یوم قائد اعظم پر پاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ مذہبی تہواروں عید الاضحی(3)، عیدالفطر(3)، عیدمیلاد النبی(1) اور یوم عاشورہ (9 سے 11 محرم) کو بھی پاکستان میں سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp