’زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘ کرکٹر شاہنواز دھانی نے ٹویٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں گزشتہ رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس سے کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ لاہور میں موسلا دھار بارش سے 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے پاکستانی فاسٹ بالر شاہنواز دھانی جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باہر بنائی گئی اپنی ایک تصویرٹویٹ کی جس میں انہیں پانی میں چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو کا ماضی میں دیا گیا مشہور زمانہ جملہ بھی لکھا ’جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے‘۔

شاہنواز دھانی کی ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے لیکن فاسٹ بالر نے چند گھنٹوں بعد ہی اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔

واضح رہے کہ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک بیان میں  کہا تھا کہ جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے2019 میں سندھ میں بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول  بھٹو نے جو تھیوری دی ہے، اس پر آئن اسٹائن کی روح بھی تڑپ اٹھی ہے کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے اور جب زیادہ بارش ہوتی ہے تو زیادہ پانی آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل