خیبر پختونخوا کے سابق وزیر عرفان کنڈی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈی آئی خان کے صدر و خیبر پختونخوا سے سابق وزیر حکومت عرفان کنڈی نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عرفان کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے ہر پاکستانی کو سوچنے پر مجبور کیا ہے۔ اس روز شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔

عرفان کنڈی کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ 9 مئی پاکستان کی سیاست کا سیاہ باب ہے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا اور اس دوران فوجی تنصیبات پر حملوں کے علاوہ شہدا کی یادگاروں کو بھی جلا دیا گیا تھا۔

سانحہ 9 مئی کی پاداش میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سمیت بیسیوں کارکنان پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر، سینیئر نائب صدر فواد چوہدری، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک، پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی سمیت کئی اہم رہنماؤں نے عمران خان کو خیر باد کہہ دیا ہے اور ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp