فیس بک کی مالک کمپنی کا پاکستانی خواتین کے لیے بڑا اعلان، اسمال بزنس ٹریننگ پروگرام شروع

جمعرات 6 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی مالک میٹا کمپنی نے 500 پاکستانی خواتین کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پیسے کمانے اور چھوٹے  درجے  کا بزنس شروع کرانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ مل کر تربیتی پروگرام کے دوبارہ آغاز کا اعلان کردیا۔

میٹا کمپنی نے (SheMeansBusine) پروگرام 2018 میں شروع کیا تھا، جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانا اور ڈیجیٹل اکانومی میں شامل کرنا تھا۔ میٹا کے اس پروگرام کے تحت 2018 سے اب تک 9 ہزار کاروباری خواتین کو ٹریننگ دی جا چکی ہے۔

میٹا کی جانب سے رواں ہفتے کراچی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب ’The Digital Bridge‘ کے موقع پر اس شراکت داری کا اعلان کیا گیا، تقریب میں وزارت تجارت، وومن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے حکام، ٹیلی کمیونیکیشن، بینکنگ اور کاروباری برادری کے دیگر سرکردہ ارکان شریک ہوئے۔

کراچی میں منعقدہ تقریب میں میٹا کی جانب سے (SheMeansBusiness) کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔

ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان سیما کامل نے کہاکہ چھوٹے درجے کے کاروبار معیشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ میٹا کی جانب سے مزید خواتین کو بااختیاربنانے اور چھوٹے کاروباریوں کو ٹریننگ دینے کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔

میٹا کے پالیسی پروگرام کے ڈائریکٹر بیتھ این لم نے کہاکہ میٹا چھوٹے کاروباریوں خاص طور پر خواتین کومواقع فراہم کرے گا اور ڈیجیٹل اسپیس میں ترقی دے کران کو آمدنی کا ذریعہ بننے والے پلیٹ فارمز تیار کرکے دے گا۔

میٹا کی پریس ریلیز کے مطابق آئیڈیاز کنسلٹنسی فرم ڈیموپروگرام کے نئے شرکاء کا انتخاب کرے گی۔

100 شرکاء ملک میں میٹا کے منسلک سیلز پارٹنر، ’ڈائل زیرو‘ سے غیرملکی اشتہارات پر جدید تربیت حاصل کریں گے۔ یہ فیس بک پر ایڈ کریڈٹ فراہم کرے گا تاکہ شرکاء کو مقامی اور عالمی سطح پر ہدف والے صارفین تک رسائی حاصل کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp