قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت سمیت تمام ٹیموں کو ہرائیں گے اور میچز جہاں بھی ہوئے وہاں جاکر کھیلیں گے۔
دورہ سری لنکا کے لیے ٹیم کی روانگی سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے جا رہی ہے نا کہ صرف بھارت سے کیوں کہ اس کے علاوہ بھی 9 ٹیمیں ہیں جنہیں ہراکر ہمیں فائنل میں پہنچنا ہے۔
.@babarazam258 holds press conference at National Bank Stadium, Karachi ahead of the team's departure to Sri Lanka for the upcoming series.
Full video ➡️ https://t.co/mY4MDjm8xI#SLvPAK pic.twitter.com/SrT1DcSxyy
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 6, 2023
بابر اعظم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ہونے والی تبدیلیوں سے انہیں یا ٹیم کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہوتی کیوں کہ ان کی توجہ کا مرکز صرف کرکٹ ہوتا ہے اور انتظامی سطح پر کیا تبدیلی آ رہی ہے اس پر زیادہ توجہ نہیں ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ وہ اب تک ذکا اشرف سے نہیں ملے تاہم جو چیز درکار ہوتی ہے وہ اپنا پیغام پی سی بی کو پہنچا دیتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد سے متعلق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد ان کی پہلی چوائس ہیں لیکن پہلے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ نائب کپتان کا میچز کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں میں شامل ہونا ضروری نہیں کیوں کہ کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے ہی ٹیم کھلاڑیوں کی شمولیت ہوتی ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ کے دوران فٹنس ٹیسٹ ہوا جس سے وہ بہت محظوظ ہوئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ مقابلے میں محمد رضوان فاتح قرار پائے۔