میٹا کی تھریڈز ایپ :میں نے تھریڈز انسٹال نہیں کی کیا یہ دنیا مجھے معاف کردے گی؟

جمعرات 6 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے مالک ادارے میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے میں ایک نئی ایپ لانچ کردی ہے جس نے لانچ کے پہلے روز ہی 2 کروڑ سے زائد سبسکرائبرز حاصل کر لیے۔جہان یہ ایپ ٹوئٹر کے مقابلے میں لانچ کی گئی ہے وہیں ٹوئٹر پر ہی اس ایپ کے خوب چرچے ہیں۔ لانچ کے پہلے ہی چند گھنٹوں میں میٹا کی ایپ تھریڈز ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگی جو ابھی تک ٹاپ ٹرینڈز میں ہے۔

نئی ایپ کی لانچ کی دیر تھی کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین کی جانب سے تبصروں ، تجزیوں کا ایک طوفان امڈ آیا ، کوئی میمز شئیر کرتا دیکھائی دیا تو کوئی اپنی پسندیدہ شخصیت کے فالوورز گنتا نظر آیا۔ وہی کچھ صارفین ایسے بھی تھے جو تھریڈز اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹس ٹوئٹر پر شئیر کرتے دیکھائی دیے۔

نئی متعارف کردہ ایپ تھریڈز کو جہاں دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد و اداروں نے استعمال کرنا شروع کیا وہیں پاکستانی صارفین بھی اس ایپ کو زور وشور سے استعمال کر رہے ہیں ، کوئی اپنی تصویر شئیر کر رہا ہے تو کسی صارف کو ٹوئٹر کی یاد ستا رہی ہے ، کسی کو استعمال کرنے میں دشورای ہے تو کسی صارف کی رگ ظرافت پھڑک اٹھی اور طنز و مزاح کا ماحول بنا ڈالا ہے غرضیکہ سوشل میڈیا صارفین اس نئی ایپ سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

جہاں صارفین اس ایپ کو استعمال کرنے کا مشورہ دیتے آئے وہاں کچھ ایسے صارفین بھی تھے جنہوں نے ابھی تک اس ایپ کو ڈاؤنلوڈ نہیں کیا ، اسی حوالے سے ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا میں وہ بندی ہوں جس نے تھریڈز انسٹال نہیں کیا اور نہ ہی انسٹال کرنے کا موڈ ہےکیا یہ دنیا مجھے معاف کر دے گی؟

ٹوئٹر اور تھریڈز کے درمیان سخت مقابلے کی پیشگوئی کرتے ہوئے صارف فاخرہ رمضان نے لکھا تھریڈز اور ٹویٹر میں جتنا کمپیٹیشن ہو گا ،اتنا ہی مسکو اچھا کام کرے گا

تھریڈز ایپ کے حوالے سے کچھ صارفین کا ماننا تھا کہ کچھ سیکیورٹی خطرات ہوسکتے ہیں اور صارفین کا ڈیٹا لیک ہوسکتا ہے ، اسی حوالے سے ایک صارف نے ایک میم کا سہارا لیتے ہوئے لکھا تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد جب ڈیٹا لیک ہونے والی ٹویٹ پڑھ لی ہو


جہاں صارفین طنزو مزاح کرتے دیکھائی دیے وہی کچھ صارفین اپنے پسندیدہ سیاسی لیڈرز کے اکاؤنٹ اور ان کے فالوورز کا موازنہ بھی کرتے نظر آئے ایک صارف نے مریم نواز اور عمران خان کے اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس شئیر کرتے ہوئے لکھا مریم صفدر کا نئی ایپ تھریڈز پر پروفائل پڑھیں۔ماشااللّہ شہزادہ عمران نیازی نئی ایپ تھریڈز پر بھی سب سے زیادہ فالورز رکھنے والے پاکستانی سیاستدان بن گئے


دیکھتے ہی دیکھتے ٹوئٹر کی طرح تھریڈز پر بھی سیاسی رنگ نظر آنے لگا، ایک صارف نے لکھا تھریڈز ایپ پرپی ٹی آئی چھاگئی،عمران خان سمیت پی ٹی آئی کےتقریباًتمام اکاونٹس ایکٹوہوچکےہیں،یہ ایپ انتہائی آسان ہےجس کاانسٹاگرام پراکاونٹ ہےاُسے نیااکاونٹ بنانےکی ضرورت نہیں،ڈاون لوڈ کریں اورٹیکنالوجی کےمیدان میں نئی آنےوالی ایپ تک جلدرسائی حاصل کریں،ایلون مسک کاکچھ پتہ نہیں چلتا

ایک اور صارف نے لکھا یوٹیوب ٹک ٹاک ٹویٹر انسٹا کے بعد اب تھریڈز پر بھی خان اور پاکستان کیلیے ٹائم دینا پڑے گامیری یہ بات بے لوث خان صاحب اور حقیقی آزادی کے لیے ٹائم دینے والے آہ کہہ کر سمجھیں گے انسٹا نے صرف نام بدل کر ٹویٹر کا پروگرام ۱۰۰فیصد کاپی کیا ہےکاش پاکستان میں بھی کوئی کاپی کرکے ایسی ایپ بناتا

 

واضح رہے کہ صرف انسٹاگرام صارفین اپنے موجودہ صارف ناموں کے ساتھ تھریڈز پر لاگ ان کر سکیں گے اور نئی ایپ پر ان ہی اکاؤنٹس کو فالو کر سکیں گے جو انہوں نے انسٹاگرام پر فالو کیے ہیں۔ نئے صارفین کو پہلے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانا ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp