عمران خان کی بہن سمیت پی ٹی آئی کے 22 سرکردہ رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 6 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہن سمیت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 22 رہنماؤں کے نا قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

جمعرات کو لاہور پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 22 سرکردہ رہنما ملک میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث ہیں، اس لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت مبینہ ملزمان کے نا قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 22 سرکردہ رہنماؤں کے نا قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

شاہ محمود قریشی

انسداد دہشت گردی عدالت( اے ٹی سی ) کی جانب سے شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، میاں اسلم اقبال، مراد سعید، حسان نیازی، فواد چوہدری، زبیر نیازی، فرخ حبیب،علی امین گنڈا پور، امتیاز شیخ، اعظم سواتی، عندلیب عباس، کرامت کھوکھر، غلام عباس، علی عباس، عظمیٰ بی بی اور عمران خان کی بہن حلیمہ بی بی کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

فواد چوہدری

پولیس کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مذکورہ رہنما 9 مئی کو پارٹی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور ملکی املاک کی توڑ پھوڑ میں ملوث ہیں۔

علی امین گنڈا پور

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی تاہم وہ رپورش ہیں  اس لیے عدالت ملزمان کے نا قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرے۔

حماد اظہر

پولیس کی درخواست میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے 22 ممبران کے نا قابل ضمانت ورانٹ جاری کرنے کی درخواست دائر کی گئی جسے انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کرتے ہوئے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

حسان نیازی

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف 3 مقدمات تھانہ سرور روڑ ،ایک مقدمہ نصیر آباد اور ایک مقدمہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp