تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک ، خیبرپختونخوا میں رجسٹریشن شروع

بدھ 8 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی جیل بھرو تحریک کیلئے خیبرپختونخوا میں کارکنان کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق خیبر پی کے میں یونین کونسل کی سطح  پر 50 کارکنان کا اںتخاب ہو گا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چند روز قبل کارکنان سے خطاب میں کہا تھا کہ وہ جیل بھرو تحریک کی تیاری کر لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں ان کی جماعت کے پاس دو راستے ہیں یا تو وہ پورے ملک میں ہڑتالیں اور پہیہ جام کریں جو کہ جمہوریت کا راستہ ہے۔ لیکن معیشت کا اتنا برا حال ہے کہ اگر ہم اس راستے پر گئے تو معیشت مزید متاثر ہو جائے گی۔

عمران خان کی جیل بھرو تحریک کی ہدایت پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے رد عمل میں کہا تھا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، انہیں ان ہی سیلوں میں رکھیں گے جہاں انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کو رکھا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تاڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا