ایران: پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ 6 افراد ہلاک

ہفتہ 8 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے شورش زدہ جنوب مشرقی علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد اور خود کش بمبار کے حملے میں 2 پولیس افسران اور 4 حملہ آور مارے گئے ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ یہ حملہ صوبہ سیستان۔بلوچستان کے صدر مقام زاہدان میں ہوا، یہ علاقہ گزشتہ سال پولیس کی زیر حراست ایک نوجوان کرد خاتون کی ہلاکت کے بعد سے بدامنی کا شکار ہے۔ یہاں اس ہلاکت کے خلاف گزشتہ سال سے خونریز مظاہرے شروع ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا کہ ہفتہ کے روز پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد اور خود کش بمبار کے حملے کے دوران ‘چاروں دہشت گرد’ اور 2 پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کا صوبہ سیستان۔بلوچستان پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور افغانستان سے متصل ہے، سیستان۔بلوچستان ایران کے پسماندہ ترین صوبوں میں سے ایک ہے اور اسے منشیات کی اسمگلنگ کا ایک بڑا راستہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سیستان میں بلوچ اقلیت جن کی تعداد 20 لاکھ تک ہے، کو کئی دہائیوں سے امتیازی سلوک اور جبر کا سامنا ہے۔

صوبہ سیستان۔بلوچستان کا علاقہ زاہدان میں 30 ستمبر 2022 کو مظاہرین کی ہلاکت کے بعد سے ہفتہ وار مظاہرے ہو رہے ہیں، جب کہ ملک کے بیشتر حصوں میں بدامنی کم ہو چکی ہے۔

ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں کم از کم 66 افراد کو ہلاک کیا ہے۔ حکام نے اس رپورٹ کے بعد زاہدان کے پولیس کمانڈر اور ایک تھانے کے سربراہ کو برطرف کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ