ملک بھر میں میوزک ہنٹ پروگرام اور فلم فنانس کونسل کا اجراء کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

اتوار 9 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسکرین ٹورازم کے ذریعے دنیا میں پاکستان کے اصل کلچر کو اسکرین کے ذریعے دکھایا جائے گا جس کے لیے فلم فنانس کونسل کا اجراء کیا گیا ہے تاکہ اسکرین ٹوارزم کے ذریعے پاکستان کا مثبت بیانیہ اجاگر کیا جائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے لاہور میں ریڈیو پاکستان کے مختلف منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو مثبت ذرائع ابلاغ کی اشد ضرورت ہے جس کی وجہ سے حکومت نے پوڈ کاسٹ کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریڈیو اور دیگر ذرائع ابلاغ قومی ورثہ اور وقت کی اشد ضرورت ہیں۔

’فلم، ثقافت اور ورثہ کے ذریعے ہم پاکستان کے امیج کو بہتر کرسکتے ہیں۔‘

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں تمام اداروں کو بری طرح تباہ کیا ہے، چار سال ملک میں نفرت کے بیج بوئے گئے، ایک خاص گروہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلا رہا ہے۔

انکا کہنا تھاکہ عوام کو سستی تفریح فراہم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، نئی پالیسی کے تحت نوجوانوں کو فلم سازی میں مواقع ملیں گے۔ حکومت پاکستان کے دور دراز علاقوں میں میوزک ہنٹ پروگرام شروع کرے گی، 15 جولائی سے اس پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

’سندھ، بلوچستان، پنجاب، کے پی کے سے ٹیلنٹ کو پاکستان کے عوام تک پہنچایا جائے گا۔‘

انہوں نے کہاکہ ملکی سینما ہاؤسز مختلف وجوہات کی بناء پر پٹرول پمپس اور شادی ہالوں میں تبدیل ہو گئے ہیں، حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ ملک کے  چھوٹے اور بڑے شہروں میں سینما ہاؤسز بنائے جائیں گے۔ سینما ہائوسز کا مقصد نوجوانوں کو سستی تفریح فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

حکومت سیاسی و ادارہ جاتی اصلاحات پر آمادہ، 8 فروری کے انتخابات پر کوئی بات نہیں

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی