صارفین کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہونے والا گوگل کا نیا فیچر کونسا ہے؟

اتوار 9 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل اپنے صارفین کے لیے نیا انتہائی اہم فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جس کے تحت گوگل کیلنڈر ایپلی کیشن میں شیئر کا بٹن شامل کیا جائے گا جس کے بعد پہلے سے کارآمد فیچر صارفین کے لیے مزید کارآمد ہو جائے گا۔

اینڈرائیڈ ایپلی کیشن گوگل کلینڈر نئے فیچر کے بعد صارفین کے لیے آسانی پیدا کردے گا، ایپ میں شیئر کا بٹن شامل ہونے کے بعد ایونٹ کے منتظمین بڑی تعداد میں لوگوں کو انفرادی طورپرای میل کیے بغیر ہی دعوت نامے بھیج سکیں گے۔

مثال کے طور پر کیلینڈرایپ پر جیسے ہی کوئی صارف کسی بھی ایونٹ کو سیٹ کرے گا اس دوران ایونٹ کے نام اور تاریخ کے نیچے ایک شیئر بٹن دکھائی دے گا جسے دبانے کے بعد صارف اس ایونٹ کو ٹیلی گرام، واٹس ایپ یا ان جیسی متعدد ایپ میں شیئر کر سکے گا۔

اس کے علاوہ جن افراد کو دعوت نامہ بھیجا جائے گا وہ دعوت نامہ موصول ہوتے ہی لنک پر اپنی رائے کا اظہار کرسکیں گے جیسے کہ کسی کو دعوت نامہ بھیجا جائے گا وہ اس پر اپنی رائے یا رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لنک پر ہاں، ناں یا شاید کا انتخاب کرتے ہوئے اپنی دستیابی کے متعلق جواب دے سکے گا۔

گوگل نے یہ فیچر رواں سال مارچ کے مہینے میں نامکمل شکل میں متعارف کرایا تھا تاہم ابھی تک اسکو ختمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے گوگل کے اس نئے فیچر سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اسکو ایک نامکمل شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔

صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گوگل نے اس فیچر پر کام مکمل کر لیا ہے تاہم ابھی اسکو لانچ نہیں کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کمپنی کی جانب سے ابھی تک اس فیچر کو لانچ کرنے کا فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp