شندور پولو فیسٹیول چترال کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر

اتوار 9 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چترال میں جاری 3 روز ’شندور پولو فیسٹیول‘ چترال کی ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

چترال کی وادیٔ شندور میں جاری3 روزہ ’شندور پولو فیسٹیول‘ کے آج آخری روز چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا،  چترال کی ٹیم نے گلگت بلتستان کی ٹیم سے 5 کے مقابلے میں 7 گول سے جیت لیا۔

سطحِ سمندر سے 12 ہزار 264 فٹ بلندی پر واقع وادیٔ شندور میں خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹور ازم اتھارٹی کے زیرِ اہتمام’شندور پولو فیسٹیول‘ کا آغاز 7 جولائی جمعہ کو ہوا تھا جس میں بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے  شرکت کی تھی۔

 

اتوار کو ہونے والے اس فائنل مقابلے میں کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل  حسن اظہر حیات مہمان خصوصی تھے۔ فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں  کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان محمد سعد نے بتایا ہے کہ اختتامی میچ میں کیلاشی ڈانس سمیت مختلف بینڈزنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جب کہ پیراگلائیڈنگ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا، میچ کے اختتام پرمختلف سکولوں کے طلبا نے خصوصی ملی نغمے پیش کیے۔

اس موقع پر فرنٹیئر کور اور گلگت بلتستان کے بینڈز نے قومی نغموں کی دُھنیں پیش کیں اور مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈانس اور ملی نغمے پیش کیا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو شروع ہونے والے اس ’شندور پولو فیسٹیول‘ کو دیکھنے کے لیے بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی چترال کا رخ کیا ہے۔

اختتامی میچ کی تقریب میں اعلیٰ سول اور ملٹری حکام سمیت انتظامیہ کے عہدیداران، بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp