بھارت: لوکل باڈیز الیکشن کے دوران پر تشدد واقعات، 18 افراد ہلاک

اتوار 9 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے دوران پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی مشرقی ریاست ’مغربی بنگال‘ میں مقامی حکومتوں کے انتخابی عمل کے دوران پر تشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ ریاست مغربی بنگال میں گاؤں کی کونسل جسے پنچایت بھی کہتے ہیں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کے کئی اضلاع میں کونسلوں کے انتخابات جنہیں پنچایت بھی کہا جاتا ہے کے لیے ووٹنگ کے دوران بڑے پیمانے پر تشدد، پولنگ بوتھ پر قبضہ اور توڑ پھوڑ کے واقعات ہوئے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان واقعات میں حکمران ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے 10 ارکان، ، 3 بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی)، کانگریس کے 3اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے 2 ارکان ہلاک ہوئے ہیں۔

اپوزیشن اور حکومت دونوں جماعتوں نے ان ہلاکتوں کا الزام ایک دوسرے پر عائد کیا ہے۔

بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے، ریاستی حکومت کی معطلی اور مرکزی حکومت کی براہ راست مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔کئی جگہوں پر دوبارہ انتخابات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ہفتہ کو 73,887 نشستوں کے لیے پولنگ ہوئی جس میں تقریباً 57 ملین ووٹرز نے 200,000 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا۔گنتی 11 جولائی کو ہوگی۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نیوز ایجنسی کے مطابق مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے شمالی پرگنہ ضلع کے کئی علاقوں کا دورہ کیا اور تشدد سے زخمی ہونے والے افراد سے ملاقاتیں کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

فٹبالر لیونل میسی نے دورہ بھارت سے متعلق ویڈیو شیئر کردی، کسی سیاستدان کو جگہ نہیں دی

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف منظم ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں