لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے قلات میں مظاہرہ، ٹریفک عارضی طور پر معطل

پیر 10 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے خواتین اور بچوں نے قلات کے علاقے منگچر میں جوہان کراس کے مقام پر کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج کے دوران ٹریفک روک دی۔ شاہراہ  کی بندش سے سڑک کے دونوں راستوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

مظاہرین نے احتجاجاً سڑک کو آمدورفت کے لیے معطل کرکے رکھ دیا ہے۔ پولیس اور سول حکام مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعہ معاملہ حل کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔

مظاہرے میں شریک خواتین نے شاہان بلوچ کی رہائی کے مطالبے پر مشتمل بینر اٹھا رکھا تھا۔ ان کے مطابق گزشتہ برس 14 جنوری کو منگوچر سے جبری طور پر لاپتا کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ان کے اہل خانہ کو ان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

شاہان بلوچ کی جلد از جلد بازیابی کا مظالبہ کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں کہ شاہان بلوچ زندہ بھی ہیں کہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp