دو ہزار انیس سے 2022 تک 50 ریفرنس واپس ہوئے، نیب رپورٹ میں انکشافات

بدھ 8 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے نیب ترامیم کےخلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے دور میں 2019 سے 2022 تک 50 ریفرنس واپس ہوئے ۔

راجا پرویز اشرف کیخلاف 9 ، یوسف رضا گیلانی کیخلاف 2، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف 2 نیب ریفرنس واپس ہوئے۔

آصف علی زرداری، سابق رکن گلگت بلتستان جاوید حسین، لیاقت علی جتوئی، سابق گورنرخیبرپختونخوا مہتاب احمد خان، سابق وزیر صحت گلگت بلتستان گلبہار خان اور فرزانہ راجا کیخلاف بھی نیب ریفرنس پی ٹی آئی دور حکومت میں واپس ہوئے ۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسار کیا کہ اگر سزائے موت کے قانون کو ختم کر کے عمر قید کر دیا جائے تو کیا تمام مجرمان کی سزا بدل جائے گی؟

وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان نے بتایا سپریم کورٹ کے حکم سے حدود آرڈیننس کے تحت ہونے والی سزاؤں کی نوعیت تبدیل ہوئی تھی، حدود آرڈیننس کے تحت غیر انسانی سزائوں کا سلسلہ رکا۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا جب بھی کوئی نیا قانون پہلے سے موجود آئینی شقوں سے متصادم ہو تو کالعدم ہو سکتا ہے۔جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کیا سپریم کورٹ کسی قانون سازی کے پیچھے ممبران پارلیمنٹ کی نیت کا تعین کر سکتی ہے۔

کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ نیب ترامیم سے استفادہ ایک مخصوص طبقے نے حاصل کیا؟ حکومتی وکیل بولے نیب ترامیم سب کیلئے ہیں، ان سے کسی مخصوص طبقے کو فائدہ نہیں پہنچا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مقننہ نے عدلیہ کو کسی بھی قانون کو کالعدم قرار دینے کے وسیع اختیارات دے رکھے ہیں۔ عدالت نے سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟