قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لی جانے والی پینشن کی تفصیل پہلی مرتبہ سامنے آ گئی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ویلفیئر پالیسی کے تحت پینشن دیتا ہے۔ پینشن کی مد میں سابق کرکٹرز کو 92 لاکھ 76 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں۔ مجموعی طور پر 63 سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پینشن دی جاتی ہے۔
60 برس سے زائد عمر کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ٹیسٹ میچز کے حساب سے پینشن دی جاتی ہے۔ رمیز راجہ کے شامل ہونے سے تعداد 64 ہو جائے گی۔
24 کرکٹرز کو ایک لاکھ 54 ہزار روپے کے حساب سے ماہانہ پینشن دی جاتی ہے۔ 7 سابق کرکٹرز کو ایک لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے دیے جاتے ہیں جبکہ 32 کرکٹرز کو ایک لاکھ 42 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق وزیر اعظم عمران خان بھی پینشن حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔