’پٹھان خطرے میں‘ کنگ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر جاری

پیر 10 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’جوان‘ کا ٹریلرجاری کر دیا ہے جس کا شائقین کو بہت انتظار تھا۔فلم ’جوان‘ 7 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

شاہ رخ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فلم کا ٹریلر جاری کیا ہے جس میں کنگ خان بھرپور ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ رواں برس یہ شاہ  رخ خان کی ریلیز ہونے والی دوسری فلم ہے۔ اس سے پہلے پٹھان کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

فلم ’جوان‘ کے ٹریلر میں شاہ رخ خان کے ساتھ نینتھارا، وجے سیتھوپتی اور دپیکا پڈوکون بھی جلوہ گر ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر ’جوان‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی طرف سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور اپنی رائے کے ساتھ دلچسپ تبصرے بھی پوسٹ کر رہے ہیں۔

کسی نے کنگ خان کو فلم کی ریلیز سے قبل ہی فلم کو ’بلاک بسٹر‘ کہا تو کوئی کنگ خان سے ناراض نظر آیا کہ آپ ایکشن فلم نہ کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بالی وڈ بادشاہ نامی صارف لکھتے ہیں کہ باس! ’پٹھان‘ کا ریکارڈ خطرے میں ہیں۔

https://twitter.com/bolly_baadshaah/status/1678268989716463616

ایک اور صارف مہوش اعجاز لکھتی ہیں کہ ٹھیک ہے ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کو ایکشن پسند ہیں لیکن پلیز ایک رومینٹک فلم بھی کریں۔

راج نامی صارف نے لکھا کہ آخر کار اتنی ساری ایکشن فلمز کا کیا بنے گا؟ ہم 90 کی دہائی سے ہیں اور شاہ رخ خان کو رومانس کی وجہ سے جانتے ہیں۔ مجھے شاہ رخ کی صلاحیتوں پر شک نہیں لیکن یہ اور پٹھان فلم مجھے نہیں جمی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان