پاک بھارت کرکٹ تنازع، ذکاء اشرف اور جے شاہ کی اہم ملاقات آج ہوگی

منگل 11 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ ذکاء اشرف اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ آج جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں اہم ملاقات کریں گے، جس میں دونوں عہدیداران ورلڈ کپ اور ایشیا کپ سے متعلق ایک دوسرے کے اعتراضات پر بات چیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور بی سی سی آئی کے عہدیداران آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات کریں گے اور پاکستان کی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ سیریز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

واضح رہے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے معاملے پر دونوں ممالک تنازعات کا شکار ہیں، جبکہ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری یہ بیان بھی دے چکے ہیں کہ اگر بھارت ایشیا کپ کے لیے سرحد پار سفر کرنے سے گریز کرتا ہے تو قومی ٹیم بھارت میں ہونے والے 2023 ورلڈ کپ سے دستبردار ہو جائے گی۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی ہے، اس کمیٹی کی سربراہی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں جبکہ دیگر ارکان میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل