پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہم آئی ایم ایف پروگرام کی حمایت نہ کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا۔
لاہور میں کورٹ روم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک سال قبل کہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کی طرف بڑھ رہا ہے تو اس وقت میرے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی بات کی جا رہی تھی۔
چئیرمین عمران خان کی کورٹ روم میں صحافیوں سے گفتگو pic.twitter.com/Fn5MjjXXnC
— PTI (@PTIofficial) July 11, 2023
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار پر بہت پریشر ڈالا گیا ہے۔ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے کہا گیا۔ میرے پرنسپل سکریٹری اعظم خان کو بھی وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا جا رہا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سامنے ہوا تھا کہ ساری ن لیگ ق لیگ میں چلی گئی تھی۔ جو پریشر ہماری پارٹی پر ڈالا گیا ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہت پریشر برداشت کیا۔ مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ برداشت کر سکیں گے۔ میرے وکلا کو بھی کالز کی جا رہی ہیں۔