انتخابات میں امیدواروں کے لیے انتخابی نشانات کی بہت اہمیت ہوتی ہے کیونکہ یہ انتخابی نشانات امیدواروں کی شناخت کا ذریعہ بنتے ہیں۔
امیدواروں کو الاٹ کیے گئے بعض انتخابی نشانات اتنے دلچسپ ہوتے ہیں کہ ان میں مزاح کا پہلو بھی اجاگر ہو جاتا ہے، لوگ اپنے اصل ناموں کی بجائے انتخابی نشانات سے مشہور ہوتے ہیں۔ اور اسی بنیاد پر اکثر ان کے نام بھی پڑ جاتے ہیں۔
کچھ انتخابی نشانات تو ایسے ہوتے ہیں جن کے ساتھ کوئی بھی خود کو پیش کرنا پسند نہیں کرتا۔
لیکن حال ہی میں بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے آئندہ انتخابات میں اپنا انتخابی نشان تبدیل کرنے اورآئندہ انتخابات میں ’گائے‘ کی بجائے ’انسانی آنکھ‘ کے نشان پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور اس کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی نے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کا انتخابی نشان “انسانی آنکھ “ ہو گا۔ الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائیں گے
— Nausheen Yusuf (@nausheenyusuf) July 11, 2023
ان کے اس فیصلے کے بعد سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئٹر پر صارفین نے ردعمل دیا۔
محسن رضا نامی صارف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آنکھ‘ کی بجائے ’مارخور‘ نشان رکھ لیتے تو زیادہ واضح ہوتا۔
مارخور نشان رکھ لیتے تو زیادہ واضح ہوتا ۔۔ https://t.co/KobAyUY9Qp
— Mohsin Raza (@Mohsinbwn) July 11, 2023
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ مشکل ہے الیکشن کمیشن بلوچستان عوامی پارٹی کو ’آنکھ‘ کا نشان الاٹ کرے۔
مشکل ہے الیکشن کمیشن آلاٹ کرے
— iffi (@iffiViews) July 11, 2023
ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ صرف ایک آنکھ؟ ’باپ کی ایک آنکھ سے بچے سہم جانے چاہییں‘۔
واضح رہے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) 2018 کے عام انتخابات سے قبل وجود میں آئی تھی اور ایک بڑی قوت بن کر ابھرنے کے بعد صوبے میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔