خاص آم: سابق مشرقی پاکستان سے اسلام آباد کو تحفہ موصول

منگل 11 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف کو ان کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ کی جانب سے آم کا تحفہ بھجوایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن نے 1,500 کلو آم پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک پروٹوکول افسر کے حوالے کردیے۔

پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیق نے کہا کہ یہ تحفہ ’دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا اور باہمی دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔‘

حالیہ برسوں میں بھارت کے جنوبی ایشیائی خطے میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے جا رہے ہیں جس کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں نے سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس سے خطے میں تناؤ ختم کرنے میں مدد ملنے کی قوی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ